آرمی چیف کو اردن کے سب سے بڑے ایوارڈ میڈل آف میرٹ سے نوازا گیا، جنرل راحیل شریف کی اردنی سیاسی و عسکری قیادت سے ملا قاتیں، دو طرفہ تعلقات خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 26 اپریل 2016 09:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل سریف کو اردن کے سب سے بڑے ایوارڈ میڈل آف میرٹ سے نوازا گیا‘ آرمی چیف کی ارادن کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں مین دو طرفہ تعلقات خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اردن کے دورے پر عمان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عمان کے ہوائی اڈے پر آرمی چیف کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا آرمی چیف نے اردن کے شہزادہ حسن بن طلال ‘ اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور الجبور جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مثل اور دیگر سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں دفاعی تعاون خطے کی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف کو دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر اردون کے اعلیٰ ترین اعزاز ”میڈل آف میرٹ“ سے بھی نوازا گیا۔