پانامہ لیکس ، احسن اقبال وزیر اعظم نواز شریف کا اہم پیغام لے کر سعودی عرب پہنچ گئے، اعلی عہدیداروں ، وزراء اور سعودی شاہی خاندان سے اہم افراد سے ملاقات کر کے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا

منگل 26 اپریل 2016 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کا اہم پیغام لے کر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں سعودی عرب کے اعلی عہدیداروں ، وزراء اور سعودی عرب کے شاہی خاندان سے اہم افراد سے ملاقات کر کے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا ہے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پاکستان میں پانامہ لیکس پر سیاسی ہنگامہ اور وزیر اعظم نواز شریف کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ہے اور سعودی شاہی خاندان کو مسلم لیگ(ن) اور موجودہ حکومت کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں بشمول چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سعودی حکومت کی طرف دباؤ ڈالنے کے لئے وزیر اعظم کا خصوصی پیغام شاہی خاندان تک پہنچایا گیا ہے پانامہ لیکس کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات نے سعودی وزیر منصوبہ بندی و اقتصادیات عدیل الفہقہ سے ملاقات ہوئی اور اس کے علاوہ وزیر دفاع شیخ محمد بن سلیمان سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔