پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام بچوں کے حوالے سے موجود ہے ، معافی مانگنے کی خبرغلط اوربے بنیادہے،آئی سی آئی جے

جمعرات 28 اپریل 2016 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء)پانامہ پیپرزجاری کرنے والی آئی سی آئی جے کے رائل جیرڈ نے وزیراعظم نوازشریف سے معافی مانگے جانے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ ان کانام بچوں کے تعلق کے حوالے سے موجودہے ،معافی مانگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،رائل جیرڈنے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کانام پانامہ پیپرزمیں موجودہے ان کانام ہٹائے جانے اورمعافی مانگنے کے حوالے سے پاکستان کے مقامی اخبارنے خبرغلط اوربے بنیادہے ،پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کانام ان کے بچوں کے حوالے سے موجودہے اورہم نے ان کے نام کی وضاحت کردی ہے ،معافی نہیں مانگی گئی اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،نوازشریف کاڈیٹامیں نام بھی موجودہے ،ان کانام نہیں ہٹایاگیاہے واضح رہے کہ دی نیوزنے آئی سی آئی جے کے حوالے سے خبرشائع کی تھی کہ پانامہ لیکس میں نوازشریف کانام غلطی سے لکھاگیاہے اوراس غلطی پروہ وزیراعظم نوازشریف سے معذرت خواہ ہیں ۔