پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلاطیارہ تیار

2سیٹوں والاجے ایف (17)بی تھنڈرطیارہ دسمبرمیں پہلی پروازکریگا،آئندہ سال باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیاجائیگا

جمعرات 28 اپریل 2016 09:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء)پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلاطیارہ تیارکرلیاگیا،2سیٹوں والاجے ایف (17)بی تھنڈرطیارہ دسمبرمیں پہلی پروازکریگا،آئندہ سال باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیاجائیگا،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق 2سیٹوں والے جے ایف17بی پروٹائپ طیارے کی پیداوارشروع کردی گئی ہے ،طیارے کی پیداواری تقریب چین کے شہرچانگ ڈومیں ہوئی جس کے مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹرائیرمارشل محمداقبال تھے ۔

تقریب میں چینی اداروں کے صدرنائب صدوراورسینئرنمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرائیرمارشل محمداقبال نے کہاکہ جے ایف17بی تھنڈرطیارے کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا،اس طیارے کی بدولت پاک فضائیہ کی تربیت اورآپریشنزمیں بہتری آئے گی اورمستقبل میں طیارے کی بین الاقوامی مانگ میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔چینی عہدیدارنے کہاکہ طیارے کی تیاری میں پاک فضائیہ کاکردارقابل ستائش ہے ،منصوبے کی ترقی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے ،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جے ایف17بی تھنڈرطیارے کی پہلی پروازدسمبر2016ء میں متوقع ہے ،جبکہ اس طیارے کواپریل2017میں پاک فضائیہ کے بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :