پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات، اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت

پانامہ لیکس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن سے پہلے فرانزک آڈٹ کرانا ہوگا،چوہدری اعتزاز، کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،شیخ رشید

جمعرات 28 اپریل 2016 10:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کا لال حویلی راولپنڈی کا دورہ کیا شیخ رشید سے ملاقات کرکے دو مئی کو اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے قبول کرلی ، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا پانامہ لیکس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن سے پہلے فرانزک آڈٹ کرانا ہوگا لال حویلی میں ملاقات کے بعد شیخ رشید کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی مرضی کے ٹی آر او بنائے ہیں دو مئی کو مشاورت کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے تمام سیاسی جماعتیں اور اپوزیشن جماعتوں میں یکجہتی پیدا کرنا چاہتے ہیں دو مئی کو اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے شیخ رشید احمد کو دعوت دینے آئے ہیں جو انہوں نے قبول کرلی ہے پانامہ لیکس میں سرفہرست نام وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہے اس لئے احتساب کا آغاز بھی وزیراعظم سے ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کابیرون ملک منتقلی کا سراغ لگانے کیلئے فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے اصل ثبوت بینک ٹرانزیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے بیرون ملک اثاثے اور جائیدادیں ہیں حکومت نے مشاورت نہیں کی خود ہی ٹرم آف ریفرنسز بنائے ہیں جوڈیشل کمیشن سے پہلے چار مرحلے طے ہونا ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے ساتھ خصوصی قانون بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس میں احتساب سب کا ہوگا اور ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف بھی لال حویلی سے خطاب کیا کرتے تھے خورشید شاہ چوہدری اعتزاز کا شکریہ اداکرتا ہوں جو لال حویلی تشریف لائے انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم سیکنڈلائز ہو جائے اس ملک کو قرضہ نہیں کوئی دیتا خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن نے دعوت دی ہے جو قبول کرلی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس موقع پر شیخ رشید نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگوائے۔