دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خوشی کا ایجنڈا رکھتے ہیں،نواز شریف

نیا پاکستان بنانے والے کہاں ہیں؟،خیبرپختونخوا میں 1990 سے لے کر آج تک تمام منصوبے مسلم لیگ(ن) نے مکمل کئے ہیں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات برقرار رکھنے کا اعلان کرتا ہوں ، 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا، مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب وزیر اعظم نے مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح بھی کیا

جمعہ 29 اپریل 2016 10:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خوشی کا ایجنڈا رکھتے ہیں نیا پاکستان بنانے والے کہاں ہیں؟ خیبرپختونخوا میں 1990 سے لے کر آج تک تمام منصوبے مسلم لیگ(ن) نے مکمل کئے ہیں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات برقرار رکھنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کی راہ میں جو بھی رکاوٹ حائل ہو گی عوام اسے نکال باہر پھینکے گی ٹانگیں کھینچنے والے باز آجائیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں حکومت ان کی ہے لیکن ترقیاتی منصوبے ہم بنا رہے ہیں پاکستان کی ترقی سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے چاہے کوئی کچھ چھی کر لے انہوں نے مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جس میں مانسہرہ سے لے کر شنکیاری تک موٹر وے تناول گیس منصوبہ بالاکوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی مانسہرہ بائی پاس یونیورسٹی کے لئے ایک ارب روپے کا اعلان شام ہے وزیر اعطم نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بندکر دیا ہے 4000میگاواٹ کے لئے داسو ڈیم بنا رہے ہیں اس وقت بیسیوں کارخانے کوئلے سے چل رہے ہیں مانسہرہ میں گیس آ رہی ہے جسے کاغان تک لے کر جائیں گے تاکہ لوگ جنگلات کم کاٹیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے اور ترقیاتی کام مانسہرہ کی عوام کے لئے ہیں انشاء اللہ اگلے دو سال تک تمام منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے وزیر اعظم کا ہزارہ یونیورسٹی کا معیار بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا کہ پیسے اربوں ہا یا کھربوں عوام پر لگا دیئے جائیں ترقی اور خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں یہاں آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔