کراچی،عذیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ مکمل ہوگئی
پیپلز پارٹی کے کسی سینئر سیاستدان کا نام سامنے نہیں آیا، عذیر بلوچ نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کر کے معلومات فراہم کیں
ہفتہ 30 اپریل 2016 10:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء)کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ عذیر جان بلوچ سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی حتمی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کسی سینئر سیاستدان کا نام سامنے نہیں ہے، عذیر بلوچ نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کی اور معلومات فراہم کیں،بیوی کے نام پر دس اکاوٴنٹس کھول رکھے تھے جس میں کرڑوں کی رقم موجود ہے، جعلی ایرانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا رکھا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کے درمیان کچھ متنازع نکات کے باعث جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کی تیاری میں تاخیر ہوئی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب رینجرز اور پولیس کے درمیان اختلافات دور ہوگئے ہیں اور جے آئی ٹی کی رپورٹ جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی۔(جاری ہے)
ذرائع نے کہا کہ متنازع نکات بنیادی طور پر عذیر بلوچ کے چند سینئر سیاستدانوں، پولیس اور رینجرز کے عہدیداران سے مبینہ تعلقات سے متعلق تھے۔
تاہم دونوں فورسز کے سینئر حکام کے درمیان دو ملاقات کے بعد یہ معاملہ حل ہوگیا۔ رینجرز کا دعویٰ تھا کہ عذیر بلوچ نے، ان کی علیحدہ تحقیقات کے دوران سینئر سیاستدانوں سے تعلقات سے متعلق کئی انکشافات کیے، تاہم جب اسے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔عذیر بلوچ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اس کے سینیٹر یوسف بلوچ، رکن اسمبلی ثانیہ ناز اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر عبد القادر پٹیل سے تعلقات تھے۔ذرائع نے کہا کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں پولیس اور رینجرز کے ان سینئر عہدیداران کے بھی نام نہیں ہیں، جن سے متعلق عذیر بلوچ نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ اس کے پولیس اور رینجرز کے دو عہدیداران سے رابطہ تھاتاہم جے آئی ٹی نے حتمی رپورٹ میں ان دونوں عہدیداران کے نام شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم 46 صفحات پر مشتمل حتمی رپورٹ کے مسودے میں اس نتیجے پر پہنچی کہ عذیر بلوچ 159 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عذیر بلوچ نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے کسی عسکری ونگ کو چلانے کا اعتراف نہیں کیا۔عذیر بلوچ نے پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ وہ صرف پیپلز امن کمیٹی کا سیاسی ونگ چلاتا تھا، جبکہ تین گینگسٹرز نور محمد عرف بابا لاڈلہ، شیراز کامریڈ اورتاج محمد عرف تاجو خود سے آزادانہ طور پر امن کمیٹی کا عسکری ونگ چلاتے تھے۔اپنی ذرائع آمدنی کے حوالے سے عزیر بلوچ نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ والد سے وراثت میں ملنے والا ٹرانسپورٹ کا کاروبار، اس کا اہم ذریعہ معاش تھا، جبکہ امن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے علاقے میں تمام مالی اور جائیداد کے تنازعات ختم کرانے پر بھی اسے 10 فیصد حصہ ملتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ نے بیوی کے نام پر دس اکاوٴنٹس کھول رکھے تھے جس میں کرڑوں کی رقم موجود ہے۔ عذیر بلوچ نے جعلی ایرانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا رکھا تھا۔ عذیر بلوچ نے حاجی نثار کے ذریعے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کی اور معلومات فراہم کیں۔ عذیر بلوچ 2013 میں ایران کے راستے دبئی فرار ہو گیا تھا۔ عزیر بلوچ کے والد کو ارشد پپو نے 2003 میں قتل کیا اور 2008 میں عزیر بلوچ نے پیپلز امن کمیٹی قائم کی۔ عذیر بلوچ کو 2006 میں بھی گرفتار کیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 30 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
کراچی آپریشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہے، آپریشن میں حاصل اہداف کو واپس نہیں ہونے دیا جائے گا، کور کمانڈر کراچی
-
آ ئندہ عام انتخابات میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے،خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی،پرویزخٹک
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہ دیا
-
پاکستان ریلویز کے سارے نظام کو ٹھیک کرکے دم لینگے،سعد رفیق
-
حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو مال روڈ پر ریلی کی اجازت نہیں دی۔ترجمان پنجاب حکومت
-
کراچی،حکومت سندھ کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
-
محکمہ ایکسائز کا انوکھا کارنامہ،ڈیٹا آپڑیٹر کی من مانیاں جاری،قانون کی دھجیاں اڑا دی
-
اختتام ہفتہ پر ملک بھر میں موسم گرم/خشک رہنے کا امکان ،درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا ،محکمہ موسمیات
-
امر یکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت میں مدد پر پابندی لگا دی
-
اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا، نواز شریف
-
وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
-
رمضان المبارک اور بجٹ کی آمد ، ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونا شروع ، دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں
-
پانامہ لیکس تحقیقات ، 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ، چیف جسٹس ترکی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے
-
نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو رات بھر منشیات کے عادی افراد کے ساتھ رکھا گیا، پنکھے کی سہولت بھی میسر نہ تھی
-
کراچی،عذیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ مکمل ہوگئی
-
قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
-
سکھر،خورشید شاہ نے 2012ء میں عازمین حج کیلئے مو بائل فونزکی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کردیا
-
ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا اعلان
-
پانامہ کے بعد چھوٹو گینگ لیکس بھی آئینگی ،حکمران بحران سے نہیں نکل سکیں گے ، طاہر القادری
-
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی رواں برس عالمی الیون ٹیم بنا کر پاکستان میں میچ کھیلے گی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار
-
سلمان خان کوریواولمپکس کا سفیر بنانے کے معاملے پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ہتھیارڈال دئیے
-
ناروے : ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 11 افراد ہلاک
-
روسی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات
-
شمالی کوریا کا جلد ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کا امکان ہے ، جنوبی کوریا
-
شمالی کوریا نے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی
-
افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 20 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی
-
اقوا م متحدہ امریکہ میں دو ارب ڈالر کی واپسی کیلئے کردار ادا کرے،ایران
-
حلب کے اسپتال پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا: اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.