پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ،چینی وزیرخارجہ

پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہے ہیں، تمام شعبوں میں پارٹنر شپ کو مزید بڑھائیں گے،امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 11:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء)چین کے وزیرخارجہ وانگ لی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں پارٹنر شپ کو مزید بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہورہے ہیں اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر چین پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کا خواہاں ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ دو نوں ملک سی پیک کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جنوبی چینی سمندر کا معاملہ متعلقہ فریقوں کے مابین براہ راست بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :