لیگی رکن قومی اسمبلی کی پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت
خستہ حالت کا بہانہ بنا کر کوہ نور فلیٹس کو کسی صورت نہیں گرانے دوں گا، میاں عبد المنان کسی غریب کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا، کوہ نور فلیٹس کو گرانے کیلئے میری نعش سے گزرنا پڑے گا،اپنے حلقہ میں ایم این اے کے ساتھ وزیراعلیٰ اور سب کچھ ہوں ،لیگی رہنما
اتوار 1 مئی 2016 11:44
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور حکومت میں جو 512 ملٹی سٹوری فلیٹ کی بلڈنگ تعمیر کی گئی تھی ان کو کسی بھی صورت خستہ حالت کا بہانہ بنا کر گرانے نہیں دیا جائے گا کسی غریب کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا ۔
کوہ نور فلیٹس میری نعش سے ہی گزر کر گرائے جا سکتے ہیں ۔میں اپنے حلقے کا ایم این اے ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ اور سب کچھ میں ہی ہوں ۔ میاں عبدالمنان نے یہ بات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی طرف سے خستہ حالت فلیٹس کو خالی کرانے کیلئے فلیٹس کے قابضین / مکینوں کو فلیٹ خالی کرنے کے نوٹس جاری کرنے کے جواب میں کہی ۔(جاری ہے)
خبر رساں ادارے کے مطابق 1974 ء میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں وزیراعظم کی ہدایت پر غریبوں اور بے گھر افراد کیلئے فلیٹ تعمیر کیے گئے تھے جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد حنیف رامے نے کیا تھا ان فیلٹس کی دیکھ بھال اور ان کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داری فیصل آباد ترقیاتی ادارے کے ذمہ تھی مگر ادارے نے ان فلیٹس کی تعمیر و مرمت اور تزین و آرائش پر کوئی توجہ نہ دی چنانچہ بارشوں اور زلزلوں کی وجہ سے فلیٹس کی حالت مخدوش ہوتی چلی گئی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عبدالمنان بھٹو دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے جیالے تھے بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اور قومی اسمبلی کے دو مرتبہ نہ صرف ممبر منتخب ہوئے بلکہ انہوں نے اپنے بیٹے میاں عرفان کو وزیراعلیٰ پنجاب میان شہباز شریف کے حکم پر( واسا فیصل آباد )کا وائس چیئرمین نامزد کرا لیا جو اب تک اس عہدہ پر براجمان ہے ۔میاں عبدالمنان اسی حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔ خبر رساں ادارے کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے ٹیکنیکل سروے کے دوران جڑانوالہ روڈ پر واقع 512 ملٹی سٹوری فلیٹس کی بلڈنگز بوسیدہ ، مخدوش اور انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جن کے گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان موجب بن سکتی ہے جس پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے فلیٹس قابضین / مکینوں کو تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے خاندا ن کے جان و مال تحفظ کیلئے خطرناک فلیٹس کو بلاتاخیر فوری طور پر خالی کر دیں ۔ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے ری لوکیشن الاؤنس بھی متاثرین کو دیا جائے گامگر حلقہ ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ وہ کوہ نور فلیٹس کو کسی بھی صورت گرانے نہیں دیں گے ۔ان فلیٹس میں رہائش رکھنے والے قابضین جن کی تعداد ہزاروں میں ہے میرے ووٹر ہیں ۔ انہوں نے کہا کسی کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا اور نہ بیوروکریسی کی کوئی سازش کامیاب ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان فلیٹس کی صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی مرمت کروائے جبکہ وہ اپنے فنڈ سے بھی ان فلیٹس کی مرمت کیلئے رقم فراہم کر رہے ہیں چنانچہ اس صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کے درمیان ٹھن گئی ہے میاں عبدالمنان ایم این اے کو صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کی مکمل حمائت حاصل ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 1 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
ملک پر 67 سالوں سے استحصالی طبقہ قابض ہیں، اقتدار میں آکر لوٹی گئی ملکی دولت واپس لائیں گے، افتخار چوہدری
-
ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیاں منظر عام پر لائی جائیں،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
-
عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ
-
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت سندھ کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی
-
نجی ٹی وی چینل نے 30سالہ کیریئرملیامیٹ کردیا،حرجانے کیلئے عدالت سے رجوع کرونگا،اداکارحمیدشیخ
-
سندھ میں رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پربدعنوانی کاانکشاف
-
افغان حکومت کی 34لاکھ افغان شہریوں کی واپسی میں ڈیڈ لائن کی توسیع کیلئے وفاق سے درخواست
-
مولانا طارق جمیل خیبرپختونخوا اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں خطاب کریں گے
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا
-
خود کو اور پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، نواز شریف
-
نواز شریف پہلے خود جواب دیں دوسروں کو چور نہ کہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درست ہے،عمران خان
-
پانامہ لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو لیک کردیا،بلاول بھٹو، نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
بیٹے کو جائیداد کی منتقلی،وزارت خارجہ کا ڈاکٹر عاصم کی دستاویزات کی تصدیق سے انکار
-
ا یشیائی اور گورے کے خون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی
-
پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ،چینی وزیرخارجہ
-
پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، امریکہ
-
پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے بڑا مسئلہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی
-
بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ 2018 تک ختم ہو جائے گی،عابدشیرعلی
-
لیگی رکن قومی اسمبلی کی پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لا ریویو کمیٹی کا اجلاس
-
نواز شریف کے بھی پارٹی جلسوں کیلئے ڈی جے کی خدمات لینے کے احکامات جاری
-
پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے،جہانگیر ترین
-
47ہزاربھارتی ڈیلرزکا کم عمری یا بچوں کی شادیاں کروانیوالے خاندانوں کو ٹینٹ نہ دینے کا اعلان
-
شام میں جزوی جنگ بندی کا آغاز
-
یھارت میں جہیزکے لیے تین برس میں ہزاروں قتل
-
کینیا، بارشوں اور سیلاب کے باعث چودہ افراد ہلاک ، متعدد بے گھر
-
افغانستان گیارہ طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے
-
سعودی طالبہ کے قاتل برطانوی کو 27 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
عراق‘ سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ‘ چار داعش کمانڈر ہلاک‘ متعدد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.