پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے،جہانگیر ترین

بیٹوں نے بیرون ملک جائیداد میرے بھیجے ہوئے پیسوں سے خریدی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی ہے، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ روپے بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے ۔ بیٹوں نے بیرون ملک جائیداد میرے بھیجے ہوئے پیسوں سے خریدی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے تمام کاروبار اس ملک میں کیا ہے میں نے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری ملک میں کر رکھی ہے۔

میرا سارا کاروبار ملک کے اندر ہے اور تمام ریکارڈ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میرا باہر کوئی کاروبار نہیں کوئی آف شور کمپنی نیں صرف ایک گھر ہے جو میں نے خود ڈکلیئر کیا ہے یہ گھر میرے بیٹوں نے 2011 ء میں خریدا جس کیلئے رقم پاکستان سے بھیجی میں نے 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ روپے بیرون ملک بھیجے ہیں جس کا سارا ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی باہر بھیجی گئی رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں حکومت پریسان ہے وہ سوالات کا جواب نہیں دے سکتی اور دوسروں پر الزام لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری آمدنی نواز شریف سے پانچ گنا زیادہ ہے نواز شریف کا پارٹنر میڈیا گروپ مجھ پر الزامات لگا رہا ہے میں نے کوئی چیز چھپائی نہیں ہے حکومت اگلے چھ سال تک اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہیں دے سکتی۔

متعلقہ عنوان :