وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، اپوزیشن کے ٹی آر اوز پر مشاورت،قانونی ٹیم نے بریفنگ دی

بدھ 4 مئی 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء)پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کئے متفقہ ٹی آر اوز کے اعلان کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن کے ٹی آر اوز پر مشاورت کی گئی وزیر اعظم کی قانونی ٹیم نے ٹی آر اوز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزراء ، مشیر اور معاونین نے بھی شرکت کی اجلاس میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا اجلاس میں اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی آر اوز کا جائزہ لیا گیا ۔