پانامہ لیکس،حکومت،اپوزیشن کاکمیشن کے ٹی اوآرزمل کرتیارکرنے پراتفاق

حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی پرمبنی قراردیکرماحول خراب نہ کرے،جہانگیرترین حکومت کے ٹی اوآرزنہیں مانے جائیں گے تواپوزیشن کے بھی نہیں مانیں گے،سعد رفیق

جمعرات 5 مئی 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء)حکومت اوراپوزیشن نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمل بیٹھ کرتیارکرنے پراتفاق کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کاکہناہے کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی پرمبنی قراردیکرماحول خراب نہ کرے ۔وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کاکہناہے کہ اپوزیشن کے ٹرم آف ریفرنس ٹرم آف ریونج ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیرترین نے کہاکہ ایشوپانامہ لیکس کاہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق حسین نوازکے بیانات میں تضادہیں ۔

حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی قراردیکرماحول خراب نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ قوم چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوں اورحقیقت سامنے آئے ۔ہمارامقصدپانامہ لیکس پرمرکوزانکوائری ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پہلے ہی اپوزیشن پرمشاورت کرکے ٹی اوآربناتی تومعاملہ اس نہج پرپہنچتا ہی نہ ۔اگرمتفقہ ٹی اوآرزبناتے اورمتفقہ کمیشن بنایاجائے توفیصلہ قبول کریں۔

وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کانام نہیں ان کے بچوں کانام ہے ،حکومت کے ٹی اوآرزنہیں مانے جائیں گے تواپوزیشن کے بھی نہیں مانے جائیں گے ۔ٹی اوآرزپرمل بیٹھناہوگاایک دوسرے کوچورچورکہنے سے چہرے گندے کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ٹی اوآرزصرف وزیراعظم کے گردگھومتے ہیں ٹی اوآرزہمیشہ حکومت بناتی ہے