سادھو روی شنکر کی ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام دینے کی مخالفت

ملا لہ یوسفزئی نوبل انعام کی حقدار نہیں تھی،نوبل انعام بھی اب سیاسی ہوگیا ہے،مجھے نوبل انعام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں انکا ر کر دیا،سادھو روی شنکر

جمعرات 5 مئی 2016 09:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء)بھارت کے ہندو سادھو بھی پاکستان دشمنی میں اندھے ہوگئے،سادھو روی شنکرنے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نوبل انعام کی حقدار نہیں تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو سادھو سری سری روی شنکر نے ریاست مہاراشٹرا میں لیکچر دیا اور کہا کہ نوبل انعام بھی اب سیاسی ہوگیا ہے اور سیاست کی بنیاد پر دیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

روی شنگر نے دعویٰ کیا،انہیں بھی نوبل انعام کی پیشکش ہوئی تھی،لیکن انہوں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔

ہندو سادھو شاید یہ بات بھول گئے کہ نو بل کی پیشکش نہیں کی جاتی بلکہ بہترین کارکردگی یا بڑا کارنامہ کرنے پر نامزدگی ہوتی ہے اور نوبل کمیٹی اس نامزد امیدوار کے کام کا جائزہ لے کر ہی نوبل انعام دیتی ہے۔روی شنکر یہ بات بھول گئے کہ طالبان حملوں کے دھمکیوں کے باجود ملالہ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کی،اور اس جدوجہد کے نتیجے میں ہی طالبان نے اسے نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :