اسلام آباد اور لاہور جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے، نعیم الحق

جمعہ 6 مئی 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد اور لاہور جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ویڈیو شواہد کے ذریعے خواتین سے دست درازی کرنے والوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی تحریک انصاف خواتین سے بدتمیزی کے مرتکب شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :