وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،عمران خان

کرپشن بچاؤ تحریک لے کر ملک کے دورے کررہے ہیں اب وہ خرید و فروخت کریں گے جس طرح ماضی میں کر چکے ہیں آمریت کی گود میں پلنے والے یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ احتجاج اور دھرنے جمہوریت کا حسن ہیں ملک دو حصوں میں بٹ گیا ہے ایک طرف کرپشن بچاؤ تحریک ہے اور دوسری طرف کرپشن مٹاؤ تحریک ، مجھے امید ہے کرپشن مٹاؤ تحریک جیت جائے گی، اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کیلئے میں اکیلا کافی ہوں کے پی کے میں ہم نے پورا سسٹم تبدیل کردیا ہے وہاں کے سکول پاکستان کے سب سے بہترین سکول ہیں، بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 مئی 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں اور کرپشن بچاؤ تحریک لے کر ملک کے دورے کررہے ہیں اب وہ خرید و فروخت کریں گے جس طرح ماضی میں کر چکے ہیں آمریت کی گود میں پلنے والے یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ احتجاج اور دھرنے جمہوریت کا حسن ہیں ملک دو حصوں میں بٹ گیا ہے ایک طرف کرپشن بچاؤ تحریک ہے اور دوسری طرف کرپشن مٹاؤ تحریک ، مجھے امید ہے کرپشن مٹاؤ تحریک جیت جائے گی ۔

کے پی کے میں ہم نے پورا سسٹم تبدیل کردیا ہے وہاں کے سکول پاکستان کے سب سے بہترین سکول ہیں گزشتہ روز عمران خان بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں میاں صاحب کے بچوں کا نام آیا ہے وزیراعظم پیسہ باہر بھیجنے کی تفصیلات سے آگاہ کریں اور اس بات کا جواب دیں کہ انہوں نے پیسہ قانونی طریقے سے باہر بھیجا یا منی لانڈرنگ کی اگر قانونی طریقے سے بھیجا تو انہوں نے ٹیکس دیا تھا کہ نہیں کیونکہ اگر وزیراعظم ٹیکس نہیں دے گا تو عوام کیسے دے گی؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے اربوں روپے کے فلیٹس خریدنے سے پہلے اپنی آمدنی شو کی تھی یا نہیں ہم نے صرف چار حلقوں کا مطالبہ کیا تھا اگر چار حلقے کھول دیتے تو دھرنا نہیں دیتے دھرنے جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں دھرنوں کا ترقی سے کیا تعلق ہے۔ دھرنوں سے ترقی نہیں رکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دو حصوں میں بٹ چکا ہے وزیراعظم کرپشن بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں اور بجائے جواب دینے کے ملک کے دوروں میں مصروف ہین ہم کرپشن مٹاؤ تحریک چلا رہے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت قانون توڑے اور اپوزیشن چپ چاپ دیکھتی رہے۔

میاں صاحب اپنا احتساب کرنے کے بجائے دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں حکومت کا کام بلیک میل کرنا نہیں ہوتا اگر میاں صاحب چاہیں تو میرا اور ان کا احتساب ساتھ ساتھ ہو جائے مگر وہ اس معاملے کو طویل دینا چاہتے ہیں جو بہت بڑا خطرہ ہوگا ۔ اب وہ ججوں کی خرید و فروخت اور ضمیروں کا سودا کریں گے جس طرح انہوں نے ماضی میں کیا تھا اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طو رپر زبردست ٹی او آرز بنائے ہین اگر ان پر عمل ہوگیا تو پاکستان بدل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے میں بعض اوقات خواتین مردوں سے زیادہ ہوجاتی تھیں۔ آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں مکمل تحقیق کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔ فیصل آباد کا جلسہ بھی اسی لئے ملتوی کیا کہ خواتین کے حوالے سے ہمارے انتظامات مکمل نہیں تھے تاریخ بڑھا دی گئی۔ اب انشاء اء فول پروف انتظامات ہوں گے ۔ اسلام میں صبر سے زیادہ حق اور سچ پر زور دیا ہے مولانا سے پوچھتا ہوں کہ کرپسن بچاؤ تحریک میں کیسے چلے گئے ہیں پانامہ پیپرز کسی اپوزیشن پارٹی نے نہیں بنائے ۔

مولانا صاحب آج تک کسی نے ایسی ہرکت نہیں کی جس طرح کی آپ کررہے ہین انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کے لئے میں اکیلا کافی ہوں یہ عمران خان کا گھر ہے رائیونڈ ان کا کیمپ آفس ہے اور وہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے ہمارا حق ہے کہ ہم وہاں جاکر احتجاج کریں میاں صاحب بادشاہ یا مغل اعظم نہیں ہیں کہ ہم وہاں نہیں جاسکتے۔