وزیر خزانہ کا تین جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

حکو مت پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنے کے لئے تیار ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ملکی ترقی کا راستہ روکنے والے سیاست کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن کے ٹی او آرز چارج شیٹ حکومتی ٹی او آرز جامع میں بہتری کے لئے بات کی جا سکتی ہے ،اسحاق ڈار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 8 مئی 2016 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تین جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنے کے لئے تیار ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ملکی ترقی کا راستہ روکنے والے سیاست کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن کے ٹی او آرز چارج شیٹ حکومتی ٹی او آرز جامع میں بہتری کے لئے بات کی جا سکتی ہے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نے تحقیقات کا اعلان کی اور اپوزیشن کی وجہ سے ریٹائر ججوں نے کمیشن کا سربراہ بننے سے معذرت کی پھر ہم نے اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کو خط لکھا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خط میں درج ٹی او آرز چارج شیٹ ہے حکومتی ٹی او آرز جامع ہیں اس میں مزید بہتری کے لئے بات چیت کی جا سکتی ہے اور ہم بات چیت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز ایک خاندان کے لئے بنائے گئے ہیں اگر کمیشن نے وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو سب سے پہلے بلایا تو ہو آ جائیں گے حکومت ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اس کے لئے اپوزیشن کو لچک رکھنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی ہونا غیر قانونی نہیں ہے قرضے معاف کرانے کا معاملہ ٹی او آرز میں ڈالنا کیا غلط ہے ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنے کی پہلی قسط نے ملک کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا جب بھی پاکستان ترقی کی جانب سفر شروع کرتا ہے تو کچھ لوگ رخنہ ڈالتے ہیں اور ترقی اک راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا اس حکومت پر اعتماد ہے (ن) لیگ کی حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر کیا تین جون کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ۔