پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

پیر 9 مئی 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو د قریشی ،اسد عمر، حامد خان اور ملیقہ بخاری اجلاس میں شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں کے گزشتہ اجلاس میں پانامہ لیکس کے بارے میں بننے والے ٹی او آرز پر بات کرے گی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کہنے کے مطابق انہی ٹی آر اوز کو لے آگے بڑھیں گے اجلاس میں پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم،مسلم لیگ ق اوردیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔