ہمارا لندن میں کاروبار اور لندن میں ہی رہتے ہیں ،مجھے دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، زلفی بخاری
عمران خان قومی ہیرو ہے انکی سماجی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے شوکت خانم کو پہلے بھی فنڈز دیئے تھے اور اب بھی دل کھول کر دوں گا مجھے ہدف بنا نے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں،عمران خان کے دوست کی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو ہمارا کاروبار ہر طرح سے لیگل ہے ، بلاجواز ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، عدالتی چارہ جوئی کیلئے وکلاء سے مشورے کر رہے ہیں، والد واجد بخاری
منگل 10 مئی 2016 10:01
لندن/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا لندن میں ہی کاروبار ہے اور لندن میں ہی رہتے ہیں مجھے دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، عمران خان قومی ہیرو ہے ان کی سماجی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے گزشتہ روز خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ میں پیدائشی طورپرلندن کاشہری ہوں ،میرابچپن یہاں گزرامیں نے تعلیم بھی یہیں پرحاصل کی ،عمران خان میرے دوست ضرورہیں لیکن میں شوکت خانم کیلئے فنڈزدیتاہوں اورکوئی اورلوگ بھی شوکت خانم کوفنڈزدیتے ہیں ۔
شوکت خانم کومیں فنڈزاس لئے دیتاہوں کہ پاکستان کے حکمران کوعلاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں غریب آدمی کیلئے بھی توکوئی ہسپتال ہو۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی چوری چھپانے کیلئے ہمارے نام کودھبہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ،میرے اباوٴاجدادکاتعلق لندن سے ہے ،ہماراسارابزنس ہی لندن میں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں نے شوکت خانم کو پہلے بھی فنڈز دیئے تھے اور اب بھی دل کھول کر دوں گا ۔
عمران خان اپنے کھیل اور سماجی خدمت کے علاوہ دیانتداری میں قومی ہیرو ہیں اور مجھے عمران خان سے دوستی پر فخر ہے ۔ مجھے ایک میڈیا گروپ نے دانستہ ٹارگٹ کیا ہے یہ ایک بہت ہی غیر اخلاقی حرکت ہے میرا سارا کاروبار قانونی ہے ۔ہم نے پاکستان سے لا کر لندن میں سرمایہ کاری نہیں کی بلکہ لندن میں محنت کر کے پیسہ کمایا اور یہاں پر سرمایہ کاری بھی کی ۔جن لوگوں نے مجھے ہدف بنایا ہے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ان لوگوں سے متعلق ہے جو غیر قانونی طریقے سے رقم دیار غیر میں لے گئے اور عوامی عہدوں پر بیٹھ کر غریب کا پیسہ لوٹنے والوں نے دوسرے ممالک میں کمپنیاں بنائیں لیکن ہمارا تو اس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے دریں اثناء پاکستان میں موجود زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے لندن میں کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں ہمارا کاروبار ہر طرح سے لیگل ہے ۔پانامہ لیکس ان سیاستدانوں اور حکمرانوں کے حوالے سے ہے جنہوں نے پبلک کی دولت لوٹ کر کمپنیاں بنائی ہیں ہمیں بلاجواز ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ عدالتی چارہ جوئی کے لئے اپنے وکلاء سے مشورے کر رہے ہیں علاوہ ازیں زلفی بخاری کے سسر سابق سینیٹر جو کہ مسلم لیگ(ن) کے سرکردہ راہنما بھی ہیں سید ظفر علی شاہ سے نمائندہ خبر رساں ادارے نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی فکر نہیں جو انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 10 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں آکر جواب دیناہوگا،سراج الحق
-
سکھر،مصطفی کمال کا ایک بار پھر متحدہ قائد پررا سے فنڈنگ کا الزام
-
ٹنڈوجام، کراچی سے لاہور ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مال گاڑی کے 9ڈبے پٹری سے اتر گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
قومی ائیر لائن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر نا اہل جرمن شہری کی تقرری کا انکشاف
-
نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیرخوراک اسفندیارکاکڑکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
-
پانامہ پیپر لیکس کے بعد اب دوبئی پراپرٹی لیکس میں بھی کسی دینی رہنما اور مذہبی جماعت کا کو ئی نام نہیں ہے، لیاقت بلوچ
-
پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے
-
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی
-
سی این جی اور پٹرول پمپوں پر کم تولنے اور پیمانوں کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار
-
پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے سارے نام سامنے آگئے،250 آف شور کمپنیوں کے 400 پاکستانی مالک ہیں
-
قومی اسمبلی ،شیخ رشید،قادر بلوچ میں جھڑپ،متحدہ اپوزیشن کا واک آؤٹ، سینیٹ میں بھی اپوزیشن کا واک آوٴٹ
-
نیب کی کاروائیاں تیز، مشتاق رئیسانی کے انکشاف کے بعد ایکسیئن قلات اور ٹھیکیدار گرفتار،سابق چیئر مین بلوچستان پبلک سروس کمیشن ،2ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
-
ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو قوم کو تباہ کردیتا ہے ،عمران خان
-
آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کی ملاقات
-
ہمارا لندن میں کاروبار اور لندن میں ہی رہتے ہیں ،مجھے دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، زلفی بخاری
-
بیویوں کو پاؤں کی جوتی اور تیسرے درجے کی مخلوق قرار دینے والے جہالت کا شکار ہیں، مولانا طارق جمیل
-
میں اپنے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں، رائیونڈ میں میری ماں میری بہن رہتی ہے، زعیم قادری
-
وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات
-
پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل ، کیمیکل انڈسٹری و زرعی شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرتگالی سفیر
-
سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری
-
وزیراعظم نوازشریف نے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے
-
مذہب تبدیل کرنے والے باپ کے خلاف بیٹی کی در خواست
-
ریسلنگ کے وہ 10 کھلاڑی جو طاقت کے نشے میں قاتل بن گئے
-
بھارتی ریاست بہار میں رکنِ اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع
-
برازیل کی صدر ڈیلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کا عمل التواء کا شکار
-
قاہرہ کے مرکز میں آتش زدگی، کم از کم 50 افراد زخمی
-
شام کے سیاسی قیدیوں کی ہڑتال کے خاتمے کے لیے ڈیل
-
ترکی کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا، طیب اردوآن
-
جرمنی، گابریل پارٹی قیادت نہیں چھوڑ رہے، ایس پی ڈی
-
بیلجیم میں جیل عملے کی ہڑتال کے بعد فوج طلب
-
متحدہ عرب امارات میں ایک شدت پسند کو عمر قید کی سزا دے دی گئی
-
ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.