وزیراعظم نوازشریف نے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے

برطانیہ کے سب سے زیادہ دورے کئے گئے‘ رپورٹس

منگل 10 مئی 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے اور مقامی سفری اخراجات اس سے بھی دل دہلانے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ائیرکنڈیشنر‘ فوڈ اور دیگر انتظامات پر 20 ملین روپے خرچ کئے۔ جب انہوں نے گزشتہ ہفتے سکھر کا دورہ کیا تھ اور موٹروے پراجیکٹس کی بنیاد رکھی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے 69 غیر ملکی دوروں پر 630 ملین روپے خرچ کئے۔ انہوں نے اکیلے سفر نہیں کیا ان کے سرکاری وفد میں 631 اور لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے عوام کی کمائی پر پیسے اڑائے۔ وزارت خارجہ نے 6 دیگر غیر ملکی دوروں کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں اور کہا ہے کہ ان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کا پسندیدہ ملک امریکہ ہے۔

انہوں نے 18 مرتبہ اس ملک کا دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں ان کے تمام دوروں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ جن ممالک کا دورہ کیا گیا۔ ان میں برطانیہ ‘ چین‘ سعودی عرب‘ بحرین‘ ترکی‘ افغانستان‘ ترکمانستان‘ کرغزستان‘ تاجکستان‘ متحدہ عرب امارات‘ ازبکستانی‘ مالٹا‘ فرانس اور چین شامل ہیں۔ رواں سال وزیراعظم نے سعودی عرب‘ سوئٹزرلینڈ ایران کا دورہ بھی کیا جس پر قومی خزانے سے 60 ملین روپے خرچ کئے گئے اور اس سال دو دفع برطانیہ کا بھی دورہ کیا۔

رپورٹ میں برطانیہ میں علاج پر اٹھنے والے اخراجات کا ذکر نہیں ۔ وزیراعظم نے لگ بھگ اپنے پہلے دوراہ چین پر 20 ملین روپے خرچ کئے جو جولائی 2013ء میں کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے دورہ ہانگ کانگ پر 2 ملین روپے خرچ کئے۔ ٹیم میں انہوں نے 4 روز کا ترکی کا دورہ کیا اور اس پر 4 ملین روپے خرچ آیا۔ اس طرح 2013ء میں انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کا دورہ کیا اور ان پر قومی خزانے سے 90 ملین روپے خرچ آیا پھر انہوں نے اکتوبر میں برطانیہ کا دورہ کیا جس پر 15 ملین روپے خرچ کئے گئے۔ اس طرح دورہ سری لنکا پر 26.7 ملین روپے خرچ کئے وزیراعظم نے تھائی لینڈ‘ افغانستان اور میانمار کا بھی دورہ کیا جس پر قومی خزانے سے 8 ملین روپے خرچ کئے۔

متعلقہ عنوان :