وزیر اعظم جمعہ کو ایوان میں آئیں گے، پرویز رشید، بڑے ادب سے سنیں گے، خورشید شاہ

پانامہ لیکس سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہو چکا ،وزیر اعظم آئیں گے تو ہم بھی دونوں قدموں سے دوڑے ہوئے آئیں گے ،اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ایوان میں اپوزیشن کے تمام سوالوں کا جواب دیں گے ،وزیر اطلاعات و نشریات

بدھ 11 مئی 2016 10:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) پاکستان کا نام دنیا میں کرپشن کی وجہ سے بدنام ہوچکا ہے اس داغ کو دھونے کیلئے وزیراعظم ایوان میں آئیں ، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں نہ آنے سے اراکین اسمبلی بھی دلبرداشتہ ہوکر ایوان میں نہیں آرہے ، وزیراعظم ایوان میں آئیں ہم ان کو بڑے ادب کے ساتھ سنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیس کروڑ لوگ کے منتخب نمائندے ہیں جن کو وزیراعظم ایوان میں آکر اعتماد میں لیں پانامہ لیکس میں 250 لوگوں کے اور بھی نام آگئے ہیں پانامہ لیکس پر وزیراعظم ایوان میں آکر بات کریں جب وزیراعظم آجائینگے تو ہم بھی دونوں پاڑوں جوڑتے ہوئے آجائینگے اس پر وفاقی وزیر پرویز رشید نے سپیکر سے اجازت کے بعد کہا کہ نوا ز شریفپہلی مرتبہ وزیراعظم نہیں بنیں وہ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں اور ہاؤس میں آتے رہتے ہیں اور ایوان میں آکر اراکین کی باتیں سن کر خوش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ٹی آر اوز پر بات چیت ہورہی ہے کہ ان کو متفقہ طور پر تیار کیا جائے اور کمیشن بنا کر تحقیقات کی جانی چاہیں لیکن اب اپوزیشن کی خواہش ہے کہ اب وزیراعظم کمیشن کو جواب کی بجائے ایوان میں آکر جواب دے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جمعہ کے دن ایوان میں آئینگے اور ایوان کی خواہش پوری کرینگے وزیراعظم جمعہ کو اجلاس میں آکر اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب دینگے وزیراعظم کی مصروفت ایسی ہیں جن کی وجہ سے وہ ایوان میں نہیں آسکتے انہوں نے تاجکستان جانا ہے اس کے بعد جمعہ کہ وہ ایوان میں آئینگے اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جمعہ کو آئینگے تو ہم بھی جمعہ کو انشاء اللہ ادھر ہی نظر آئینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیات کیا ہوتی ہیں ہم پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں نہیں آئے ہم بہت عرصہ سے پارلیمنٹ میں آرہے ہیں جب وزیراعظم آئینگے تو ہم بھی دونوں قدموں پر دوڑتے ہوئے آئینگے اس کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا اس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی لال چند نے کورم پورا ہونے کی نشاندہی کردی جس کے بعد کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی روک دی گئی