کراچی ،مشتاق رئیسانی کے پاس کرپشن کی رقم کمیشن کا حصہ نکلی، ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ نے بھانڈاپھوڑ دیا

بلوچستان کرپشن اسکینڈل کیس میں کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا

بدھ 11 مئی 2016 10:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء)بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے پاس کرپشن کی رقم کمیشن کا حصہ نکلی، ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ نے بھانڈاپھوڑ دیا۔بلوچستان کرپشن اسکینڈل کیس میں کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 26 کروڑ کی رقم میں سے اس کا بھی حصہ تھا، سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم 4 حصوں میں تقسیم ہونا تھی، یہ رقم دراصل قلات میں سیاسی سفارش سے حاصل ہونیوالے ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے کی مد میں دی گئی تھی۔ٹھیکیدار کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :