علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع افغان حکام نے دی ،جس کے بعد وزیراعظم اور یوسف رضا گیلانی کو آگا ہ کیا گیا،علی حیدر بگرام ائیر بیس پر موجود ہیں،(آج)پاکستانی سفیر کے حوالے کیا جائے گا

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 11 مئی 2016 10:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع صبح گیارہ بجے افغان حکام نے دی جو فوراً وزیر اعظم نواز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی تک پہنچا دی ، افغان حکام نے ابھی نہیں بتایا کہ کس گروپ کے خلاف کارروائی کی گئی تھی ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبح گیارہ بجے افغان حکام نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع دی جس کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی کو اس خبر سے آگاہ کیا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان حکام نے ابھی نہیں بتایا کہ کس گروپ کے خلاف کارروائی کرکے علی حیدر کو بازیاب کروایا گیا ہے ۔ ان کو تین سال قبل اغوا کیا گیا تھا ۔ علی حیدر اس وقت بگرام ائیر بیس پر موجود ہیں ۔ ان کو (آج) صبح پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کو پکتیکا اور غزنی کے قریبی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے ۔