ایف آئی اے نے فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث ایئر فورس کے دوحاضر سروس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا،پوچھ گچھ جاری

بدھ 11 مئی 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث ایئر فورس کے دوحاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ،دونوں اہلکار کافی عرصے سے فاریکس ٹریڈنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث ایئر فورس کے دو حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔دونوں اہلکار کافی عرصے سے فاریکس ٹریڈنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے ان اہلکاروں کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی کی جارہی ہے ۔