حق وسچ کا ساتھ دیں تو ہم نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ،عمران خان

ملک کو کرپشن دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہم چاہتے ہیں اسکا مقابلہ کریں اور کرپشن کے بادشاہ شریف کا احتساب کریں وقت آگیا ہے اور قوم چاہتی ہے نواز شریف اپنے اثاثے بتائیں کہ کتنے ہیں اور کیاہے جس ملک کا حکمران کرپٹ ہوگا وہاں سارا نظام کرپٹ ہوگا،بنوں میں میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 12 مئی 2016 09:56

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں اگر ہم حق وسچ کا ساتھ دیں ملک کو کرپشن دیمک کی طرح کھا رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس کرپشن کا مقابلہ کریں اور کرپشن کے بادشاہ میاں شریف کا احتساب کریں وقت آگیا ہے اور قوم چاہتی ہے کہ نواز شریف اپنے اثاثے بتائیں کہ کتنے ہیں اور کیاہے جس ملک کا حکمران کرپٹ ہوگا وہاں سارا نظام کرپٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز بنوں سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا سارے خطہ ایشیاء میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا پی آئی اے ،میڈیکل ادارے یونیورسٹیزبہترین تھی اور ہماری ڈگریاں دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی تھی جس پر پاکستانیوں کو فخر تھا لیکن میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان نیچے آنے لگا اور سنگا پور ملیشیا جو ترقی کے دؤر میں ہم سے پیچھے تھے اُوپر چلے گئے جس کی اصل وجہ سنگا پور کے اعظیم لیڈر لیکونیو اور ملیشیا کے اعظیم لیڈر مہاتر محمد جیسے ایماندار لیڈر تھے جنہوں نے اداروں کو مضبوط اور کرپشن کا خاتمہ اور عدلیہ کو مضبوط بنایا اور یہاں کے لوگوں کیلئے تعلیم صحت اور انسانی پر خرچ کیا اور لوگوں کو نوکریاں دلانے کیلئے کام کیا آج 40لاکھ آبادی رکھنے والا ملک سنگا پور 520ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ ہمارے 18کروڑکی آبادی رکھنے والا ملک پاکستان صرف25ارب ڈالر ایکسپورٹ کرتا ہے کیونکہ ہمیں نواز شریف ملا وہ1985میں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جبکہ1993میں وزیر اعظم بنے اس دوران انہوں نے تین فیکٹریوں سے22فیکٹریاں بنائی جو ان کی آٹھ سالہ کاکردگی تھی جس سے قوم امیر نہیں ہوئی بلکہ نواز شریف امیر ہوا پانامہ لیکس نے انکی کرپشن ظاہر کردی ہے نواز شریف سے قوم جواب مانگے گی کہ اقتدار میں کرپشن کیلئے آتے ہو کیونکہ اُن کے پاس کچھ نہیں تھا اگر قوم نے موقع دیا اور وزیر اعظم بنا تو تعلیم ہسپتالوں کسانوں مزدورں کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے گے اور کھلاڑیوں کے کھیل کے میدان بنائیں گے خیبر پختونخوا میں تین سال کے اندر واضح تبدیلی آئی ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوبائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور معاون خصوصی شاہ محمد خان ،سابق ایم این اے ملک ناصر خان نے بھی خطاب کیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کیسے ٹھیک ہوگا ملک چلانے کے لئے پیسے چاہیئے اور پیسہ کیسے آئے گا اس کے لئے ہم ٹیکس کا نظام موثر بنائینگے اور روزمرہ اشیاء پر ٹیکس لینگے اور پیسہ رکھنے والے لوگوں سے ٹیکس لینگے ان سے نواز شریف ٹیکس کس طرح لینگے وہ تو خود ٹیکس چوری کرتے ہیں ملک میں جب بھی سیلاب زلزلہ یاد وسری آفات آئی تو ان میں کربوں کا نقصان ہوا مگر امن میں پاکستانی قوم نے مدد کی نواز شریف کرپشن اور منی لاڈرنگ کرتے ہیں میں ٹیکس میں وسولی کرکے دیکھا ونگا آج ہم ہر چیز پر جی ایس ٹیکس آدا کر رہے ہیں جرنیٹر فون کارڈ پٹرول ڈیزل وغیرہ پر اربوں روپے کی ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر ٹیکس کا یہ پیسہ کرپشن میں جاتا ہے پاکستانوں میں ٹیکس میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرکے دیکھاؤنگا جس کے لئے بڑے ٹیکس چور وں کو پکڑا جائے گا جو احتساب خیبر پختون خواہ میں شروع کی ہیں وہ پاکستان میں لے کر آؤنگا جو عمران خان کو نہ بخشے اور نواقز شریف کو نہ بخشے انہوں نے کہا کہ اسحاق دار کہ ملک سے باہر 200ارب ڈالر پاکستانیوں کا باہر پڑا ہے لیکن وہ دن دور نہیں کہ جائز طریقے سے باہر رکھی گئی سرمایہ کے علاوہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس ملک لایا جائے گا اور یہ وقت بہت قریب ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے احتساب کمیشن کیلئے ٹی او آرز حکومت اور اپوزیشن ملکر فیصلہ کریں گے لیکن اس کے ذمہ داری چیئرمین نیب ہے وہ نواز شریف کے اوپر ایکشن کیوں نہیں لیتے کیونکہ ان کی ساری کمپنیاں انکے بچوں کے نام پر ہیں چیئرمین نیب سویا ہوا ہے جو شخص ملک کیھ اداروں میں بیٹھے ہواور جائیداد بنائیں اور نیب تحقیقات کرے اگر اس کا کوئی ذریعہ معاش ثابت نہ کر سکے تو ذمہ داری اس پر پڑتی ہے نواز شریف نے اربوں روپے لندن منتقل کئے اگر صحیح معنوں میں کام کیا جائے تو ہفتوں میں احتساب ہو سکتا ہے نیب فوری طور پر ایکشن لیں اگر پاکستان میں کرپشن کے خلاف صحیح طریقہ سے جنگ ہوئی تو نواز شریف کو بچایا جائیگا اور اس کے لئے مولانا فضل الرحمن آگے آئیں گے میں مولانا فضل الرحان سے کہتا ہوں کہ وہ دو کام کریں پہلے اپنی پارٹی کا نام نواز شریف کرپشن بچاؤ پارٹی رکھ لیں اور پارٹی کے نام سے اسلام اور علماء کو نکال دیں کیونکہ یہ اسلام اور علماء کی توہین کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اکرم درانی کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ آج وہ ہمارے ایم پی ایز کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن بنوں کے عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے اتنا پیسہ کہاں تھا اور وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اتنا پیسہ کدھر سے آیا انہیں تو یونیورسٹیز میں لیکچر دینا چاہیئے اور حسن نواز اور حسین نواز بھی ساتھ بٹھا لیں وہ حکومت گرانے کے قابل ہوگئے ہیں کارکنوں سب تیار ہو جاؤں نیا پاکستان نظر آ رہا ہے جو مرضی کو لو اپ کو جواب دینا ہوگا اور احتساب ہو کر رہے گا میاں نواز شریف ڈیرہ جا رہے ہیں وہاں کا چشمہ مروت کنال کا منصوبہ وزیر اعلیٰ بیٹھے ہیں صوبائی حکومت نے کر دیا ہے یہاں تامبو میں پٹوواریوں کو بٹھانے پر ترقی نہیں آتی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بنوں کے دو کارکنوں نوید اور جاوید کو شہید کرنے میں ملوث ملزمان کو سی آئی ڈی اور انتظامیہ گرفتار کرے کوئی طاقتور کمزور پر ظلم کرے ہم برداشت نہیں کریں گے ہماری ساری جنگ یہی ہے کہ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں ۔