وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کا انسداد دہشت گردی اور عمر فاروق قتل کیس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 12 مئی 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈربو کی ملاقات ، انسداد دہشتگردی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت سلامتی ، انسانی سمگلنگ اور منظم جرائم کی روک تھام کیلئے تعاون سمیت عمر فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر داخلہ کے دورہ برطانیہ میں اٹھائے گئے مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈربو نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی طرف سے جاری آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گا، دونوں رہنماؤں نے عمران فاروق قتل کیس میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

متعلقہ عنوان :