علی حیدر گیلانی کو اغواء تاوان نہیں دہشتگردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے کیا،ذرائع کا دعویٰ

جمعرات 12 مئی 2016 09:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغواء بارے انکشاف ہوا ہے کہ ان کا اغواء تاوان کیلئے نہیں دہشتگردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

علی حیدر گیلانی کو فیصل آباد وزیرستان کے بعد افغانستان لے جایا گیا نجی ٹی وی نے علی حیدر گیلانی کے خاندانی ذرائع سے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو ملتان سے اغواء کرکے ڈیڑھ ماہ تک فیصل آباد میں رکھا گیا پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں رکھنے کے بعد وزیرستان پہنچایا گیا جہاں پر کچھ عرصہ رکھنے کے بعد انہیں افغانستان منتقل کردیا گیا نجی ٹی وی نے مزید بتایا کہ علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بدلے اغواء کاروں نے کبھی تاوان نہیں مانگا بلکہ وہ صرف اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور علی حیدر گیلانی سے کہتے رہے کہ جب تک ان کے ساتھی رہا نہیں ہوتے وہ ان کے ساتھ رہیں گے

متعلقہ عنوان :