آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی

جمعہ 13 مئی 2016 09:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی ، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں پر سانحہ صفورا گوٹھ سمیت متعدد مقدمات درج تھے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی سزا پانے والے دہشتگردوں میں طاہر منہاس ، سعد عزیز ، محمد اظہر عشرت ، اسد الرحمان ، طور حافظ کے نام شامل ہیں ۔

دہشتگرد سانحہ صفورا گوٹھ ، سبین محمود اور صالح مسجد کے قریب دھماکے میں ملوث تھے سزا پانے والے دہشتگردوں میں طاہر منہاس پر نو ، سعد عزیزپر دس ، محمد اظہر عشرت پر پانچ ، اسد الرحمان پر چار اور حافظ ناصر پر پانچ مقدمات تھے جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہورہا تھا ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کا ٹرائل کورٹ میں اعتراف جرم کرنے کے بعد سزا کا فیصلہ سنایا گیا

متعلقہ عنوان :