پوری دنیا بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے،امریکی کانگریس کا چند ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں روڑے اٹکانا زیادتی ہے، خواجہ آصف

امریکہ میں پاکستان مخالف لابیز خصوصاً بھارت سرگرم ہے، پاک امریکہ تعلقات مجموعی طور پر بہتر ہیں اتا ر چڑھاؤ ہو تا رہتا ہے ، شکیل آفریدی پاکستانی مجرم ہے پاکستان کے اندرونی مسئلے میں مداخلت نہ کی جائے، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 مئی 2016 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری دنیا بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے جبکہ امریکی کانگریس چند ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں روڑے اٹکانا زیادتی ہے امریکہ میں پاکستان مخالف لابیز خصوصاً بھارت سرگرم ہے جس کے باعث پاک امریکہ تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں لیکن مجموعی طور پر تعلقات بہتر ہے شکیل آفریدی پاکستانی مجرم ہے پاکستان کے اندرونی مسئلے میں مداخلت نہ کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن چند معاملات کے علاوہ مجموعی طور پر دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہیں ایک طرف پوری دنیا خصوصاً امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے پاکستان کو چند ایف سولہ طیاررے نہ دینا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایف سولہ طیارے پاکستان کو فراہم کرنا چاہتی ہے لیکن کانگریس کے بعض اراکین طیاروں کی فراہمی میں روڑے اٹکا رہے ہی ندنیا کی مارکیٹ کھلی ہیں پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے کسی دوسرے ملک سے بھی دفاعی سازو سامان حاصل کر سکتے ہیں پاکستان افوان نے ایف سولہ طیاروں کی مدد سے کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستان مخالف کئی لابیز سرگرم ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو حقانی نیٹ ورک سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں پاکستان کی مسلح افواج آپریشن ضرب عضب کے ذریعے تمام دہشگردوں کا بلاتفریق امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے ہر قسم کے طالبان جو امن کے خلاف سرگرم ہیں پاکستان ان کو برا سمجھتا ہے ۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے مہاجرین سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کو ان کے گھروں میں عزت اور احترام کے ساتھ واپس بھیج رہی ہے مہاجرین کو آبائی علاقوں تک نقل مکانی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور نقل مکانی کا سلسلہ انسانی تاریخ کے قدیم سلسلوں میں سے ہے ۔

1947 ء میں کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان ہجرت کی ۔ 1980 کی دہائی میں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد پاکستان آئی پاکستان آج تک عزت و احترام کے ساتھ افغان مہاجرین کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے