معلوم نہیں آصف زرداری کب وطن آئیں گے،پیر اعجاز شاہ

پارلیمنٹ کا اجلاس دیکھنے آیا ہوں، مدینہ جاؤں گا پاکستان کی بہترین کیلئے دعائیں کروں گا،میڈیا سے گفتگو

منگل 17 مئی 2016 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء)سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ آصف علی زرداری وطن کب آئیں گے ۔ ان سے روزانہ خواب میں ملاقات ہوتی ہے۔ انہیں پاکستان سے ہی منوں ٹنوں کے حساب سے دعائیں دیتا ہوں۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمان کی حیثیت سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فقیر آدمی ہوں اس لئے پارلیمنٹ کا اجلاس دیکھنے آیا ہوں۔

مدینہ جاؤں گا پاکستان کی بہترین کے لئے دعائیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری وطن کب واپس آئیں گے اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اُن سے روزانہ رات کو خواب میں ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ آصف علی زرداری پر اللہ فضل کرے اُن کے لئے پاکستان سے ہی منوں ٹنوں کے حساب سے دعائیں دیتا رہتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کو کیا مشورہ دیں گے؟ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے حکومت میں نہیں ۔ حکومت کو مشورہ دیا جاتا ہے اپوزیشن کو نہیں۔ ہاں البتہ بلاول بھٹو رابطہ کریں تو ان کو مفید مشورہ دے سکتا ہوں۔ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر آصف علی زرداری کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس موقع پر عمران خان کا ساتھ دینا ہے یا نواز شریف کا۔