وزیراعظم سے 70سوال،اپوزیشن نے اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ بیان حلفی سے رہنمائی لیکر تیار کئے

بدھ 18 مئی 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعداپوزیشن کی طرف سے تیارکئے گئے تندوتیزسوالات کووزیرخزانہ اسحاق ڈارکے منی لانڈرنگ بابت دیئے گئے حلفیہ بیان کی روشنی میں تیارکیاگیا۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اپنے تیکھے70سوالات کی تیاری میں مبینہ طورپروزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اس حلفیہ بیان سے راہنمائی کی گئی ہے جوانہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دیاتھااوراس میں منی لانڈرنگ کااعتراف کیاگیاتھااوربعدازاں عدالت عالیہ میں بھی یہی حلف نامہ پیش کیاگیا۔

گزشتہ روزسیدخورشیدشاہ اورشاہ محمودقریشی جب سپیکرایازصادق سے ملے توانہوں نے مزیدبات چیت کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوبلوایامگروہ نہ آئے اوربعدمیں شاہ محمودقریشی اس بات کاشکوہ بھی کرتے دیکھے گئے ۔ماہرین کاکہناہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اپنے 70سوالات کے ذریعے اب اس حلفے نامے سے مددلیکرحکومت کوپھنسانے کی کوشش کی ہے ۔