وزیر اعظم کی میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانگی کا شیڈول تبدیل

18 مئی کی بجائے اب 20 مئی کے بعد روانہ ہوں گے،ذرائع

بدھ 18 مئی 2016 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن روانگی سے متعلق اپنے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے وزیر اعظم نے پہلے 18 مئی کو روانگی کا پروگرام بنایا تھا مگر اب 20 مئی کے بعد ہی روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم لندن سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات لے کر آنے والے سینیٹر رحمان ملک کی آمد کے بعد لندن روانگی کے لئے اڑان بھریں گے کیونکہ رحمان ملک ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں متوقع ملاقات کے حوالے سے خصوصی پیغام لے کرآئیں گے اور گزشتہ روز رحمان ملک نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر کا پیغام مختصر الفاظ میں دے بھی دیا ہے کہ پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کا ساتھ دے گا ۔