آئندہ الیکشن میں بھی قومی ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے، نواز شریف

امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے منصوبے جاری رکھیں،وزیر اعظم کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 19 مئی 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبل ینے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر لیا۔ اور کہا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی ویژن کی تائید کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہے ہیں، عوام کی زندگی میں آسانی یک لئے ترقیاتی پروگراموں پر عمل جاری ہے۔ امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے منصوبے جاری رکھیں گے۔ الیکشن 2018ء میں عوامی عدالت میں ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی وژن کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں عبید اللہ شادی خیل شازیہ مبشر اور میا ں عبدالمنان شامل تھے۔