وفاق کا اقتصادی راہداری منصوبہ کیلئے آئندہ بجٹ 350 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 مئی 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کیلئے آئندہ بجٹ 350 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے او رسی پیک منصوبوں کی وجہ سے پی ایس ڈی پی 700 ارب روپے سے کم کرکے 650 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ 2016-17 ء میں عوامی ترقیاتی فنڈز میں کمی کرنے کا مقصد سی پیک منصوبوں کیلئے فندز مختص کرنا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں ‘ مغربی روت منصوبہ سمیت دوسرے اہم سڑکوں اور گوادر پورٹ کیلئے 350 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ سی پیک پر خرچ ہونے والا فنڈز بھی پی ایس ڈی پی کے ذریعے استعمال کئے جائین گے۔ ذرائع کے مطاب رواں مالی سال بجٹ 2015-16 کیلئے پی ایس ڈی پی 700 ارب روپے رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ بجٹ 2016-17 ء میں پی ایس ڈی پی کو کم کرکے 650 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کے ٰنڈز میں کمی سے ملک کا بجٹ خسارہ میں بھی واضح کمی آئے گی۔ آئندہ بجٹ میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کی بجائے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سی پیک کے تحت ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیے جانے والے توانائی منصوبوں کو 2018 ء تک ہر حال میں مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس سے 10400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساھ ایکسٹنڈ فڈ فیسلٹی پروگرام ستمبر 2016 ء میں ختم ہونے کے بعد قرضہ سود سمیت واپسی کا بھی عمل شروع ہوجائے گا اور آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے نئے آئندہ بجٹ ٹیکس لگانے کے ساتھ ساتھ بجت خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد سے کم کرکے 4.3 فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے سی طرح پی ایس دی پی فنڈز میں کمی سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا پانچ فیصد تک آنے کا امکان ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :