اپوزیشن کومتحدرکھیں گے،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں،عمران خان

نوازشریف4سوالات کے جوابات نہیں دے رہے ، ،سیاسی جماعتیں ساتھ نہ چلیں تواکیلے سڑکوں پرنکلیں گے،23مئی کوکسان دھرنے میں شرکت کروں گا مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے ،دالوں اوردودھ کی قیمتیں بڑھادی گئیں، ملک میں جب تک صاحب اقتدارکی کرپشن بندنہیں ہوگی ملک کاکوئی مستقبل نہیں جب وزیراعظم اور وزراء کرپشن کررہے ہیں تونیچے کیسے روک سکتے ہیں ،کرپٹ آدمی کسی کااحتساب کیسے کرسکتاہے،فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 21 مئی 2016 09:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے وزیراعظم کووزیراعظم رہنے کاکوئی حق نہیں ،ڈیڑہ ماہ ہوگیاکہ نوازشریف4سوالات کے جوابات نہیں دے رہے ،کرپشن کے خلاف اپوزیشن کومتحدرکھیں گے ،سیاسی جماعتیں ساتھ نہ چلیں تواکیلے سڑکوں پرنکلیں گے ۔23مئی کولاہورمیں کسانوں کے دھرنے میں شرکت بھی کروں گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم خواب کانام ہے ،پاکستان اسلام کے نام پربنا،میرے پاکستان کے خواب میں سارے انسان قانون کے مطابق برابرہوں گے ،پاکستانیوں نے عظیم قوم بنناہے ،پاکستان کواسلامی دنیامیں ایک مثالی ملک بنائیں گے ،مغرب بھی پاکستانیوں پررشک کریں ،ہم اپنے آپ کوبدلیں گے توملک بدل جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوعظیم ملک بناناہے توسب کومل کرجدوجہد کرنا پڑیگی۔ فیصل آبادکوپاکستان کامانچسٹرکہاجاتاتھا،فیصل آبادمیں صنعتوں کا برا حال ہے ،لوگ فیکٹریاں بندکررہے ہیں ،مزدوربے روزگارہورہے ہیں ،،کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ،کسانوں کوپیداوارکی قیمت نہیں مل رہی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سردیوں میں گیس نہیں گرمیوں میں بجلی نہیں قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے ،دالوں اوردودھ کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہتارہاہوں کہ ملک میں جب تک صاحب اقتدارکی کرپشن بندنہیں ہوگی ملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے ،بیس سال سے کہتارہاہوں کہ لوگ اقتدارمیں پیسہ بنانے کیلئے آئے ہیں جس کے جواب میں میری ذات پرذاتی حملے کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال بنایاتواس پرحملے کررہے ہیں کہ عمران خان منہ بندرکھیں ،میری بیوی پریہودی ہونے کاالزام لگایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم اوروزراء کرپشن کررہے ہیں تونیچے کرپشن کوکیسے روک سکتے ہیں ،کرپٹ آدمی کسی کرپٹ کااحتساب کیسے کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کے گھرسے 68کروڑروپے ملے ہیں ،پیسہ عوام کاچوری ہوتاہے ،ڈیزل پٹرول ،اورموبائل کارڈپربھاری ٹیکس عائد کیاگیا،عوام ٹیکس دیتے ہیں اورپیسہ کھاتاکوئی اورہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ختم کئے بغیرسرمایہ کاری ہوگی اورنہ غربت ختم ہوگی ،ملک قرضے پرچل رہاہے روزانہ 6ارب قرضہ لیاجارہاہے ،حکمرانوں نے تین سالوں میں پانچ ہزارارب روپے کاقرضہ لیاہے ،یہ قرضہ عوام مہنگائی کے ذریعے اداکریں گے ،بجلی ،گیس پرٹیکس لگے گا،قوم غریب ہوجائے گی اورکرپٹ طبقہ مزیدامیرہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں بڑے بڑے سیاستدانوں کے پیسوں کاانکشاف ہواہے ،نوازشریف کانام بھی پانامہ لیکس میں آگیا۔ہم نے کہاکہ میاں صاحب سے چارسالوں کے جواب مانگے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ماہ سے میاں صاحب ان سوالات کے جوابات نہیں دے رہے اورطوطامیناکی کہانیاں سنارہے ہیں ،لندن کے فلیٹس کے لیڈزچیئری نکال لی ہے جس سے پتہ چلتاہے کہ 2005ء میں نہیں دس سال پہلے فلیٹ خریدے گئے ،ہمارے پاس دستاویزات ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جووزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتتاہے اسے وزیراعظم رہنے کاکوئی جوازنہیں ،دنیامیں سب سے زیادہ خیرات دینے والی قوم پاکستانی قوم ہے ،شوکت خانم کوساڑھے تین سوکروڑروپے قوم جمع کرکے دیتی ہے ،پاکستانی قوم نے شوکت خانم پشاورکیلئے چارارب روپے دیئے ہیں ۔نوازشریف کوپہلے جواب دیناہوگا،قوم آپ سے جواب مانگی ہے ،آپ کابیٹالندن میں ساڑھے چھ ارب کے گھرمیں رہتاہے ،پیسہ کہاں سے آیا،جب تک وزیراعظم کااحتساب نہیں ہوگاکوئی ضرورت نہیں ہے کہ غریبوں کوجیل میں ڈال دیں۔