قطر کے وزیر اعظم سے وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف کی ملاقات،دفاعی تعاون ، برآمدات، سرمایہ کاری اور توانائی کے امور زیر بحث آئے

اتوار 22 مئی 2016 11:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بنہبانی سے وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے ہفتہ کو دوحہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر کی جانب سے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی تعاون ، پاکستان سے افرادی قوت بھیجنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ دفاعی تعاون ، برآمدات، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ جیسے امور زیر بحث آئے۔