اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب 75 کروڑ کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ، چینی ، گھی تیل اور دالوں سمیت اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں دو روپے سے بیس روپے تک کمی کردی گئی

منگل 24 مئی 2016 10:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب 75 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ، چینی ، گھی تیل اور دالوں سمیت اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں دو روپے سے بیس روپے تک کمی کردی گئی سوموار کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کیمٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ماہ رمضان کیلئے عوام کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی جس کے مطابق حکومت ماہ رمضان کے موقع پر عوام کو ایک ارب 75کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ، چینی گھی تیل بیسن ، چاول کھجور اور دالوں سمیت اٹھارہ اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جائے گی یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اظہار رمضان المبارک سے قبل ہی شروع کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :