اسلام آباد ،حکومت کا پاکستان ائیرویزکامعاملہ پائلٹس کی کمی کے باعث کھٹائی میں پڑگیا

نئی ائیرلائن کیلئے ریٹائرڈ پائلٹس کوزیادہ تنخواہوں پربھرتی کرنے کافیصلہ

منگل 24 مئی 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء)حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نجی ائیرلائن پاکستان ائیرویزکامعاملہ پائلٹس کی کمی کے باعث کھٹائی میں پڑگیا،نئی ائیرلائن کے لئے ریٹائرپائلٹس کوزیادہ تنخواہوں پربھرتی کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بورڈآف ڈائریکٹرکوشعبہ فلائٹ آپریشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیاہے کہ پی آئی اے اورپاکستان ائیرویزکوپائلٹس کی کمی کاسامناہے اورپی آئی اے کی موجودہ فلیٹ کیلئے پائلٹس کی مطلوبہ تعدادپوری نہیں ہے ۔

بریفنگ میں درکارپائلٹس کے اعدادوشماربھی پیش کردیئے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق نجی ائیرلائن پاکستان ائیرویزکاآغازپائلٹس کی کمی کے باعث ناممکن ہوگیاہے اورپائلٹس کی کمی کوپوراکرنے کیلئے ریٹائرپائلٹس کوبھاری تنخواہوں پرکنٹریکٹ پربھرتی کرنافیصلہ کیاگیااس کے علاوہ ریٹائرپائلٹس کی نجی ائیرلائنزمیں بھرتیوں کوروکنے کے اقدامات پربھی غورکیاگیاتاکہ پاکستان ائیرویزنامی نجی ائیرلائن کاجلدآغازکیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :