داعش کوختم کرنے کیلئے 66ممالک سے اتحادپرکام کررہے ہیں،مارک ٹونز

ملااخترمنصورکی ہلاکت افغانستان میں امریکہ کیلئے ایک بڑاخطرہ ختم ہوگیا،ملامنصورکے معاملے پرایران سے وضاحت نہیں مانگی ، جعلی پاسپورٹ کی خبرکابھی علم ہے پاکستان کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے ڈومورکی ضروت ہے ،امریکہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرکرتاہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 25 مئی 2016 10:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونزنے کہاہے کہ بین الاقوامی کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کوختم کرنے کیلئے 66ممالک سے اتحادپرکام کررہے ہیں،ملااخترمنصورکی ہلاکت افغانستان میں امریکہ کیلئے ایک بڑاخطرہ ختم ہوگیا،ملامنصورکے معاملے پرایران سے وضاحت نہیں مانگی جبکہ جعلی پاسپورٹ کی خبرکابھی علم ہے ،پاکستان کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے ڈومورکی ضروت ہے ،امریکہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرکرتاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کاکہناہے کہ شام میں کئی مقامات سے داعش کی بے دخلی حوصلہ افزاء ہے ۔پچھلے چھ ماہ کے دوران داعش کوختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،داعش ہمارامشترکہ دشمن ہے ،اتحادی افواج نے داعش کی کمرتوڑڈالی ہے ،داعش سے مشرقی وسطیٰ میں بہت سے علاقے خالی کرادیئے ہیں،دہشتگردحملوں سے پاکستان کونقصان پہنچا