نئے امیر کے انتخاب کیلئے طالبان شوری کا اجلاس جاری ، نئے امیر کیلئے ملا یعقوب اور سراج الدین حقانی کا نام پر غور

بدھ 25 مئی 2016 10:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء) افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کے انتخاب کیلئے شوری کا اجلاس جاری ہے ، نئے امیر کیلئے ملا یعقوب اور سراج الدین حقانی کا نام پر غور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا اختر منصو کے ڈرون حملے میں نشانہ بننے کے بعد نئے امیر کے انتخاب کیلئے شوریٰ کا اجلاس افغانستان کے مشرقی صوبے میں جاری ہے نئے امیر کے انتخاب کیلئے ملا یعقوب اور سراج الحق حقانی کے نام سرفہرست ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مجلس شوریٰ آئندہ چند دنوں میں نئے امیرکے انتخاب میں ناکام رہی تو فوری طور پر عارضی بنیاد پر ان ناموں میں سے ایک رہنما کو طالبان کا امیر بنائے جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :