امریکی سینٹ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے نئے فنڈ کے قیام کی تجویز منظور کرلی

پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 2013 سے اب تک 3 ارب 10 کروڑ ڈالر دیئے جاچکے ہیں

جمعرات 26 مئی 2016 09:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کے حوالے سے امداد کے لیے نئے فنڈ کے قیام کی تجویز منظور کرلی۔ مجوزہ بل چیئرمین کمیٹی سینیٹر جان مک کین نے متعارف کرایا، جس کے تحت پاکستان کو امداد کے طور پر 80 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ اس تجویز کو 18 مئی کو امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2017 میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم پاکستان کو دیئے جانے والے اس فنڈ میں سے 30 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے ہیں۔

پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں، 2013 سے اب تک 3 ارب 10 کروڑ ڈالر دیئے جاچکے ہیں، جبکہ اس فنڈ کی معیاد رواں سال اکتوبر میں ختم ہوجائے گیگزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی ایک بِل منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت پاکستان کو امداد کی مد میں مجوزہ طور پر دیئے جانے والے 90 کروڑ ڈالر میں سے 45 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے تھے، تاہم سینیٹ میں پیش کیا جانے والے بِل کا مسودہ اْس بل سے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے فنڈ کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی جگہ متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت پاکستان کو فنڈز کے اجرا کے لیے شرائط سخت کردی گئی ہیں، تاہم اس سے پاکستان کا افغانستان میں جاری جنگ سے تعلق ختم ہوجائے گا اور فنڈز کے اجرا کو پاکستان کی اندرونی سلامتی و استحکام سے جوڑا جائے گا

متعلقہ عنوان :