ملا اختر منصور تین ماہ قبل مارے گئے تھے، ایرانی خبررساں ادارہ

جمعرات 26 مئی 2016 09:53

کابل / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) ایرانی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر منصور تین ماہ قبل مارے گئے تھے پاکستان میں دو دن قبل ان کی ہلاکت کی خبریں درست نہیں ۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغان رکن پارلیمنٹ شنکئی خاور خیل نے ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملا اختر منصور تین ماہ قبل افغانستان میں مارا گیا تھا اور افغان حکومت نے تین ماہ تک اس کی موت کی خبر کو چھپائے رکھا چند دن قبل پاکستان میں مارا جانے والا ملا اختر منصور نہیں ہے امریکی حملے میں ملااختر منصور کے مارے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :