بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور دالبندین کے درمیان ہمارا کوئی ریڈار نہیں لگا ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ نے ڈرون حملہ کر دیا، پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے کے بعد لوگ افغانستان چلے گئے

ائیر مارشل (ر) ریاض الدین شیخ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 26 مئی 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء)ائیر مارشل (ر) ریاض الدین شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور دالبندی کے درمیان ہمارا کوئی ریڈار نہیں لگا ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ نے ڈرون حملہ کر دیا ۔ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے کے بعد لوگ افغانستان چلے گئے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ڈرون حملہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح کا معاملہ تھا ۔

دالبندی اور نوکنڈی کے درمیان کے علاقوں میں ہمارا کوئی ریڈار نہیں لگا ہوا جس وجہ سے امریکہ کو ڈرون حملہ کرنے کا موقع مل گیا ۔ ریڈار نہ ہونے کا امریکہ نے فائدہ اٹھایا ہے ۔ ریاض الدین شیخ نے کہا کہ ڈرون حملے کے سات گھنٹے کے بعد پاکستان کو اطلاع دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد بہت سارے لوگ افغانستان میں جا کر بس گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ائیر مارشل (ر) ریاض الدین شیخ نے کہا کہ امریکہ کو اس بات کا علم تھا کہ وہ دبئی اور ایران میں موجود ہیں اور پھر ان کو پاکستان میں داخل ہونے پر ہی ٹارگٹ کرنے کا مقصد ہے کہ پاکستان کو ایک واضح پیغام دیا جا رہا ہے جو کہ بہت خطرناک ہے ۔ امریکہ کو پاکستان کی خود مختاری کا احترا م کرننا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین ملین سے زائد افغان موجود ہیں یہ واضح کرنا کہ کون دہشتگرد اور کون پر امن ہے یہ بہت مشکل بات ہے ۔ پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں ابھی وقت درکار ہے ۔