شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک چار زخمی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

جمعہ 27 مئی 2016 10:10

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک چار زخمی ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی اس جھڑپ میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں واقع کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے