اسلام آباد، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے نیگیٹو نکلے

نمونے ڈبلیو ایچ اور کے ماہرین کی نمائندگی میں حاصل کےئے گئے تھے، سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر

اتوار 29 مئی 2016 10:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ کے لئے لئے گئے پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے نیگیٹو نکلے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ قابل ذکر کامیابی تاہم پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی میں اپریل کے وسط میں ملک کے مختلف 14 شہروں سے مجموعی طورپر 40نمونے اکھٹے کےئے جن کا قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ ) میں تجزیہ کیا گیا جس میں تما م پولیو نمونوں کا ٹیسٹ نیگیٹو نکلا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں کا نیگیٹو آنا ملک کیلئے ایک اچھی خبر ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے دو گڑھ ہیں ایک کراچی اور دوسرا پشاور ملک بھر سے پولیو وائرس کے 40 ماحولیاتی نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے ایک نمونہ اسلا م آباد،جیکب آباد، اور ایک حیدر آباد، دو نمونے راولپنڈی،قلعہ عبداللہ،اور سکھر ، تین تین نمونے پشاور، ڈی جی خان، ملتان،فیصل آباد، کوئٹہ، سے چار نمونے جبکہ کراچی سے سات پولیو وائرس کے چار نمونے حاصل کےئے گئے واضح رہے کہ گز شتہ سال 22 نمونے مثبت نکلے تھے ایک ماہر صحت کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے عالمی ادارہ صحت کے افسران کی موجودگی میں لےئے گئے تھے جنہیں ٹیسٹ کے لئے نیشنل انسٹٹیوٹ آف ہیلتھ لا یا گیا ڈاکٹر صفدر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد پولیو سے متاثرہ علاقوں میں پولیو کے خلاف مہم چلانے پر فوکس کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :