شہباز شریف کی قوم سے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل

وزیراعلی پنجاب آج لندن روانہ ہونگے،نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پر موجود رہیں گے

اتوار 29 مئی 2016 10:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قوم سے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کر دی ، شہباز شریف( آج ) اتوار کو لندن روانہ ہونگے جہاں وہ منگل کو اپنے بھائی وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پر موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج لندن جاؤنگا جہاں قوم کے ہر دل عزیز وزیر اعظم زیر علاج ہیں ۔