امریکی قونصل جنرل کی چودھری شجاعت پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے طویل ملاقات

ملکی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں: مسلم لیگی قائدین

اتوار 29 مئی 2016 10:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور پانامہ لیکس پر ٹی او آر کمیٹی میں اپوزیشن ٹیم کے رکن طارق بشیر چیمہ ایم این اے سے امریکی قونصل جنرل زیکری ہارکن رائیڈر (Mr. Zachary Harkenrider) نے طویل ملاقات کی جو یہاں مسلم لیگی قائدین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں، بہادر پاک فوج نہایت مشکل حالات کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :