وزیر اعظم علاج معالجے، طبی ٹیسٹ، برطانیہ میں قیام، وغیرہ کے اخراجات ذاتی خرچ پر کر رہے ہیں، ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس

اتوار 29 مئی 2016 10:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء) ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم علاج معالجے، طبی ٹیسٹ، برطانیہ میں قیام، وغیرہ کے اخراجات وہ اپنے ذاتی خرچ پر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف لندن او ر امریکہ میں اپنے علاج معالجے ، طبعی ٹیسٹ اور قیام پر آنے والے اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں سرکاری خزانے سے اخراجات کرنے کے دعوے غلط اور من گھڑت ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اور اپنے خاندان کے تمام موجودہ اور سابقہ اخراجات خودبرداشت کئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج کل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس سلسلے میں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔ جہاں ان کامنگل کے روز آپریشن کیا جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :