پا کستان دفاعی لحاظ سے خود کفیل ہو چکا ، رانا تنویر حسین

امریکہ کی طرف سے ایف 16طیارے نہ دینے سے پا ک فضائیہ کی صلا حیتوں میں کو ئی کمی نہیں آئی امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اب دیگر عالمی منڈیوں سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر ینگے،اجلاس سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 09:43

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پا کستان دفاعی لحاظ سے خود کفیل ہو چکا ہے امریکہ کی طرف سے ایف 16طیارے نہ دینے سے پا ک فضائیہ کی صلا حیتوں میں کو ئی کمی نہیں آئی امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اب دیگر عالمی منڈیوں سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر ینگے پا کستان غلام ملک نہیں مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور قیادت نے کبھی بھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی پاکستان کا جوہری پروگرام دنیا کے کئی ممالک اور با لخصوص ہمسایہ ملک سے جدیدتر ین ہے اس کے علاوہ پا کستان کے پا س دنیا کی بہترین میزائل و ٹینک ٹیکنالوجی مو جود ہے پا کستان کا دفا ع نا قابل تسخیر ہے ہم وقت آنے پر ایٹم بم سمیت ہر ہتھیار چلانے کی بھرپور صلاحیت اور طا قت رکھتے ہیں پا کستان کی فو ج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ افغانستان میں اپنی پوری حربی قوت ا ستعمال کرنے کے باوجود وہا ں پر امن قائم نہیں کرسکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فارم ہاؤ س مریدکے میں پارٹی عہدیداروں ، ارکا ن اسمبلی اور یو سی چیئر مینوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کے پا س ڈورن بنا نے اور گرانے کی مکمل صلا حیت مو جود ہے امریکہ نے بلو چستان میں ڈورن حملہ کرکے پا کستان کی خود مختاری اور سلامتی کو چیلنج کیا ہے اس حملے کی وجہ سے خطے میں مفاہمتی عمل کو شدید دھچکا لگا ہے بعض بین الا قوامی طا قتیں پا کستان کے اندرونی حالات کو مخدوش بنا نا چا ہتی ہیں جو کہ کسی سورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے مذید کہا کہ پا کستان مخالف قوتیں ،،سی پیک ،،جیسے قومی منصوبو ں کو متنا زعہ بنا نے کی کو ششوں مین مصروف ہیں چا ہ بہار بندر گا ہ کو بھی پا کستان مخالف قوتوں نے آپریشنل کروانے کی کو شش کی ہے پا کستان حق رکھتا ہے کہ پا کستان کے خلاف استعمال ہو نوالی ہر سرزمین پر اپنے دشمنوں کو ختم کرے ۔

متعلقہ عنوان :