پاکستان کے سسٹم میں چیزیں افشاں ہوناعام سی بات ہے ،نوازشریف

بجٹ تجاویزکوہیڈلائنزکی شکل میں پیش کرنادرست اقدام نہیں پالیسیوں سے امن وامان میں بہتری آئی، معیشت مستحکم،شرح نمو 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،نوازشریف 3 سال میں جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد،موجودہ مالی سال میں4.71 فیصد رہی،اگلے 2 سالوں میں مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کا ہدف 6سے 7 فیصد ہے ویڈیولنک میں اجلاس کی صدارت کرنے کاطریقہ تھا،وزیراعظم کا قومی اقتصادی کونسل،وفاقی کابینہ سے ویڈیو لنک خطاب،میڈیاسے گفتگو

منگل 31 مئی 2016 09:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کے سسٹم میں چیزیں افشاں ہوناعام سی بات ہے ،بجٹ تجاویزکوہیڈلائنزکی شکل میں پیش کرنادرست اقدام نہیں ،مرضی سے نہیں علاج کیلئے لندن آیا،ویڈیولنک میں اجلاس کی صدارت کرنے کاطریقہ تھا،کابینہ اجلاس کی ویڈیولنک صدارت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ،زرعی شعبے کے اہداف حاصل کرلیتے توشرح نمومزیدچڑھ جاتا۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے وقت میں انشاء اللہ اہداف حاصل کرلیتے ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ کابینہ میں پیش کیاگیا۔کابینہ کے اجلاس سے پہلے بجٹ تجاویزاخبارات کی شہ سرخیاں بن جانادرست اقدام نہیں۔قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں سے امن وامان میں بہتری آئی ہے ، ملکی معیشت مستحکم اور شرح نمو 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، وزیر خزانہ سے کہتا ہوں کہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں ،میری ساری توانائیاں پاکستان کی ترقی کیلئے وقف ہیں ، میری ایک ایک سانس مٹی کا قرض ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

لندن سے قومی اقتصادی کونسل اور اور وفاقی کابینہ کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہی ہے اور موجودہ مالی سال میں یہ شرح 4.71 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ 8سال کی بلند ترین شرح ہے اگلے 2 سالوں میں مجموعی طور پر قومی پیداوار میں اضافہ کا ہدف 6سے 7 فیصد ہے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے مجموعی قومی پیداوار مزید بہتر بنانے اور پاکستان کو علاقائی کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے کی استطاعت رکھتا ہے ۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبے کی بروقت تکمیل معیشت کیلئے دور رس نتائج کی حامل ہے ارو سپیشل اکنامک زون جو کہ اقتصادی راہداری کے ساتھ کاروبار کے لئے آسانی فراہم کرتے ہیں جس سے ملکی اور غیر م لکی سرمایہ کاری آئے گی اور خصوصی معاشی زون کے دوسرے علاقوں کے ساتھ منسلک ہونے سے منڈیوں تک رسائی اور ملازمتوں کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں ۔

وفاقی کابینہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے پالیسیاں مرتب کیں اور ان پر ذمہ داری مستقل مزاجی اور ایمانداری سے عملدرآمد کیا تین سال کے بعد ہم اپنی محنت کا ثمر حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہے اور شرح نمو آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ہماری پالیسیاں امن لارہی ہیں بڑی حد تک نظم وضبط میں بہتری آئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ گروتھ کے ساتھ تمام بڑے معاشی اشاروں میں بہتری آئی ہے افراط زر تین فیصد سے کم ہوگیا ہے مالی خسارہ 4.3 فیصد تک کم ہوگیا ہے ٹیکس وصولیات میں 2013ء کے مقابلے میں 56فیصد مثالی اضافہ ہوا ہے ۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2014ء میں 7.8 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 2016ء میں 21.6 ارب ڈالر پہنچ چکے ہیں شرح تبادلہ گزشتہ تین سالوں میں مستحکم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صحت کے کچھ مسائل کا سامنا ہے جس کے لئے لندن آنا پڑا تفصیلی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن ضروری قرار دیدیا ہے اس کے لئے اکتیس مئی کا دن مخصوص کیا گیا ہے مجھے علم ہے کہ میری قوم میری لئے مسلسل دعائیں کررہی ہیں دعائیں سب سے بڑی اثاثہ ہیں دعاؤں پر اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں بزرگوں اور نوجوانوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا مسلم لیگ (ن) کے رفقاء اور کارکنوں کا بھی شکر گزار ہوں جومسلسل میرے لئے دعا گو ہیں میرے جسم و جان کی ساری توانائیاں پاکستان کی مٹی کے لئے وقف ہیں جس نے مجھے عزت سے نوازا میری لہو کی ایک ایک بوند میری ایک ایک سانس وطن کی مٹی کا قرض ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ میری آنکھیں پاکستان کا روشن منظر دیکھ رہی ہیں جو دہشتگردی غربت جہالت اور پسماندگی سے پاک ہو انہوں نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا