یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

وزارت وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہی حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی

منگل 31 مئی 2016 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اضافی جی ایس ٹی کے باعث کیا گیا تاہم وزارت وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہی حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 85پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 69پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 2روپے 18پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 57پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 4روپے 47پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اضافی جی ایس ٹی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :